Aug ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۳:۴۷ Asia/Tehran
  • افغانستان، تین دن کی لڑائی میں درجنوں معصوم بچے جاں بحق

اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ 3 روز کے دوران افغان فوج اور طالبان کے مابین جھڑپوں میں دسیوں بچے جاں بحق اور  100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ 

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ 3 روز سے جاری لڑائی میں اب تک 27 بچے جاں بحق اور 136 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ صرف قندھار میں لڑائی کے دوران 20 بچے مارے گئے جب کہ 130 کے قریب زخمی ہوئے، اس کے علاوہ خوست اور پکتیا میں 7 بچے جان سے جا چکے ہیں۔

یونیسیف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں آئے روز ظلم و بربریت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور یہ افغانستان میں بڑھتے ہوئے تشدد کا واضح ثبوت ہے، اس کے علاوہ مسلح گروہوں کی جانب سے کم عمر بچوں کو تیزی سے اپنے ساتھ شامل کیا جا رہا ہے جو باعث تشویش ہے۔

ٹیگس