Aug ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran

سعودی عرب کے اندر یمنی فوج اور رضاکار فورس کے شدید حملے جاری ہیں۔

العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور رضاکار فورس کے وار میڈیا سینٹر نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں سعودی عرب کے صوبہ جیزان میں سعودی فوجی ٹاور پر حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

رپورٹوں میں یہ بتا گیا ہے کہ یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے صوبہ جیزان کے نعشاو علاقے میں فوجی واچ ٹاور کو ایک کامیاب آپریشن میں تباہ کر دیا اور اس کے بعد اس پرحملہ کر کے اس پر قبضہ کر لیا۔

یمنی فوج، سعودی اتحاد کے حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے اندر اور اس کے اتحادیوں پر حملے کر رہی ہے اور اس کے مقابلے میں سعودی عرب، یمنی عوام کے خلاف اپنی جارحیت میں کسی بھی مقصد کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔ 

ٹیگس