Aug ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
  • الجزائر کے دو صوبوں میں ہولناک آتشزدگی

الجزائر میں 72 مقامات پر بیک وقت آتشزدگی کے واقعات پیش آئے ہیں جنہیں حکومت نے تخریبی کاروائی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

الجرائر کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر آتشزدگی تخریبی کاروائی کا نتیجہ ہے کہ جس کی تحقیقات کے احکامات جاری کر دیئے ہيں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہریوں کی جان بچانے کی کاروائی کے دوران کم از کم 25 سرکاری اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

الجزائر کے وزیر داخلہ عبد المجید تبون نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں بیک وقت 72 مقامات پر آتشزدگی کی خبر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے شمالی اور مشرق صوبوں "تیزی وزو" اور "بجایہ" میں واقع جنگلات میں آگ لگنی شروع ہوئی ہے جو تخریبی کاروائی کا شاخصانہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔

ٹیگس