Aug ۱۲, ۲۰۲۱ ۰۸:۵۳ Asia/Tehran

افغانستان کے متعدد علاقوں میں طالبان اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید جنگ جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹور سائیکل پر سوار طالبان کا ایک عنصر، جنگ میں حاصل ہیلی کاپٹر کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ہیلی کاپٹر تعمیراتی کام کے لئے قندوز کے ایئرپورٹ پر اترا تھا جس پر طالبان نے قبضہ کر لیا۔

طالبان نے افغانستان کے مزید 3 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ حاصل کرلیا جس کے بعد ان کے زیر قبضہ اہم شہروں کی تعداد بڑھ کر 9  ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان کے 34 صوبے ہیں، جن میں سے 9 کے صوبائی دارالحکومتوں پر اس وقت طالبان قبضہ حاصل کرچکے ہیں۔

امریکی خبر رساں ایسوسی ایٹڈ پریس 'اے پی' کی رپورٹ کے مطابق شمال مشرق میں بدخشاں اور بغلان صوبوں اور مغرب میں صوبہ فراہ کے دارالحکومتوں پر قبضے سے پیشگی لہر کو روکنے کے لیے ملک کی مرکزی حکومت پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

فی الوقت کابل کو پیشگی طور پر براہِ راست کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن طالبان کے مسلسل افغان سیکیورٹی فورسز پر حملے جاری ہیں جو اب بڑی حد تک اپنے طور پر باغیوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

مذکورہ صورتحال پر افغان حکومت اور فوج کا کوئی مؤقف فوری طور پر سامنے نہیں آیا۔

20 سال تک جاری رہنے والے مغربی افواج کے مشن اور افغان فورسز کی تربیت اور انہیں بہتر بنانے کے لیے اربوں ڈالرز خرچ کرنے کے بعد بہت سے افراد کی اس حوالے سے متضاد رائے ہے کہ باضابطہ افواج کیوں زوال پذیر ہوئیں جو کبھی کبھی سیکڑوں کی تعداد میں میدان سے فرار ہوگئے۔

ٹیگس