ترکی، شامی پناہ گزینوں کی املاک کے ساتھ توڑ پھوڑ
Aug ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں شامی مہاجرین کی دکانوں میں توڑ پھوڑ اور گاڑیوں پر حملے کے واقعات پیش آئے ہيں۔
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں مشتعل افراد کی جانب سے شامی مہاجرین کی دکانوں اور گاڑیوں پر حملوں کے بعد 76 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق مقامی ترک باشندوں اور شامی مہاجرین کے درمیان بدھ کو رات گئے ایک ٹکراؤ ہوا جس کے دوران چاقو کے وار سے ایک ترک شہری کی ہلاکت کے بعد صورتحال بگڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر دکھائی دینے والے مناظر میں درجنوں ترک شہریوں کو پولیس کے ناکوں کو توڑتے ہوئے شامی مہاجرین کی ملکیت سمجھی جانے والی دکانوں اور گاڑیوں کو توڑتے پھوڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ترک پولیس نے اس دوران مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔