Aug ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۰ Asia/Tehran
  • مجھے ہٹانے کا اختیار صرف افغان عوام کو حاصل ہے: افغان صدر

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اقتدار سے علیحدگی کو افغان عوام کی رائے سے مشروط کر دیا ہے۔

کابل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ میرے جانشین کا تعین افغانستان کے عوام کر سکتے ہیں، ہمارے پڑوسی نہیں۔

ان کا اشارہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ بیان کی طرف تھا جنہوں نے  کہا ہے کہ طالبان، صدر اشرف غنی کی اقتدار سے علیحدگی کے خواہاں ہیں۔
افغانستان کے صدر نے اس سے پہلے بھی کہا تھا کہ ملک میں اقتدار کی تبدیلی صرف انتخابات کے ذریعے ہی ممکن ہے اور اس پر کوئی سودے بازی نہیں ہو سکتی۔
ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب افغانستان کے مختلف شہروں میں سرکاری افواج اور طالبان کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔
طالبان اور حکومت افغانستان کے درمیان دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کا بھی تاحال کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔

ٹیگس