Aug ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۵ Asia/Tehran
  • کابل سے مغربی سفارت کاروں کا انخلا شروع ہوگیا

مغربی ملکو ں نے افغانستان کے دارالحکومت کابل سے سفارتی عملے اور دیگر شہروں کا انخلا شروع کردیا ہے۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ متعدد مغربی ملکوں کے سفارت کار اور امدادی تنظیموں سے وابستہ غیر ملکی ملازمین جمعے کو کابل سے چلے گئے ہیں۔

امریکہ نے بھی اپنے شہروں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر افغانستان سے باہر نکل جائیں۔ امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے کہا ہے کہ کابل سے سفارتی عملے کے انخلا کے لیے آئندہ اڑتالیس گھنٹے کے اندر اندر مزید تین ہزار میرین فوجی افغانستان روانہ کر رہا ہے۔
ادھر اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ طالبان کی کابل کی جانب پیشقدمی کے عام شہریوں کے لیے انتہائی المناک نتائج برآمد ہوں گے۔

ٹیگس