عراق میں داعش کا منصوبہ ناکام، متعدد دہشتگرد گرفتار
عراق کی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلوجہ میں داعش دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کردیا ہے۔
عراق کی فوج نے صوبہ الانبار میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ داعش کے دہشتگرد الکرمہ کےعلاقے سے مشرقی فلوجہ میں در اندازی کی کوشش کر رہے تھے کہ فوج کے جوانوں نے اسے ناکام بنا دیا۔
بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق ان کارروائیوں کو شروع کرنے کا بنیادی مقصد دارالحکومت بغداد میں داعش دہشتگرد عناصر کی باقیات کا تعاقب کرنا ہےاس سے قبل رضاکار فورس الحشدالشعبی نے بغداد میں عزاداری امام حسین کے پروگرام کو دہشتگردانہ حملے کا نشانہ بنانے کی سازش ناکام بنانے کی خبردی تھی اور اعلان کیا تھا کہ اس کے جوانوں نے ماہ محرم میں عزاداری کے ایک پروگرام میں عزاداروں پر دہشتگردانہ حملے کو روک لیا ۔
درایں اثنا عراقی فوج کے آپریشنل کمان نے گذشتہ روز صوبہ الانبار کے فلوجہ شہر میں داعش دہشتگرد گروہ کے حملے کی سازش ناکام بنانے کی خبر دی تھی۔ عراق نے داعش گروہ کے خلاف تین برس کی جنگ کے بعد دوہزار سترہ میں اس کے مقابلے میں کامیابی کا اعلان کیا تھا تاہم داعش کی باقیات اب بھی بعض علاقوں میں روپوش ہیں اور وقت ملنے پر شیطنت سے نہیں چوکتے۔