آل خلیفہ کا کوئی خوف نہیں، آل رسول (ص) کے لئے بحرینی عوام کی شاندار عزاداری
محرم کے ایام میں بحرینی عوام کی شاندار عزاداری کی تصاویر اور ویڈیو میڈیا اور سوشل میڈیا پر گشت کر رہی ہیں۔ آل سعود کی حلیف اسرائیل نواز آل خلیفہ حکومت کے تمام تر مظالم اور اسکی جانب سے لاحق سنگین خطرات بھی انہیں نواسۂ رسول، سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی عزاداری سے نہیں روک پائے ہیں۔
بحرین کی تاناشاہ آل خلیفہ حکومت کی جانب سے سخت خطرات کے باوجود بحرینی عوام نواسۂ رسول، مظلوم کربلا امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب باوفا کا سوگ بڑی شان سے منا رہے ہیں۔
گزشتہ دنوں بحرین سے کچھ ایسی ویڈیوز اور تصاویر منظر عام پر آئیں تھیں جن میں آل رسول (ص) کے ساتھ آل خلیفہ حکومت اور اسکے کارندوں کی دشمنی کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ آل خلیفہ کے نمکخواروں نے گزشتہ چند برسوں کی مانند اس سال بھی خاندان رسالت کی شان میں تمام تر گستاخیوں کے ساتھ، عزاداری کے لئے لگائے پوسٹر، بینر، علم، پرچم اور سیاہ کپڑے اکھاڑ کر پھینک دئے تھے۔
یہ بھی دیکھیئے: آل رسول (ص) سے آل خلیفہ کی دشمنی۔ ویڈیو
اطلاعات کے مطابق محرم کے ایام میں کچھ ایسی صورتحال کا سامنا سعودی عرب میں مقیم شیعہ برادری کو بھی ہے۔