عراق میں دہشت گرد امریکی فوج کے تین قافلوں پر حملے
جنوبی عراق میں دہشتگرد امریکی فوج کے تین قافلوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
عراقی ذرائع نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ دہشت گرد امریکی فوج کے تین قافلوں پرعراق کے مختلف علاقوں میں حملے کئے گئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق ایک قافلے کو صوبہ الدیوانیہ میں ایک کو بابل میں اور ایک کو شہر السماوہ میں حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے امریکی فوجی قافلوں پر ہونے والے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
اس ہفتے دہشتگرد امریکی فوجیوں کے لئے کویت سے ملحقہ جریشان سرحد سے اسلحے اور دیگر ضروی سامان پہنچانے والے کئی فوجی کارروانوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ جریشان سرحدی گزرگاہ پرعراقی حکومت کی کوئی نگرانی نہیں ہے۔
عراق کی مرکزی حکومت اور سیاسی حلقے امریکیوں کے ذریعے اس سرحدی گذرگاہ کے مسلسل استعمال پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ عراقی پارلیمنٹ کے سیکورٹی اور دفاعی کمیشن کے رکن بدرالزیادی پہلے ہی دوسری سرحدی گزرگاہوں کی مانند جریشان سرحدی گذرگاہ کی نگرانی پر زور دے چکے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس گزرگاہ کا اس شکل میں باقی رہنا عراقی اقتداراعلی کے لئے ایک خطرہ ہے۔