Aug ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
  • عراق میں امریکی فوجی قافلے پر ایک اور حملہ

عراق میں ایک اور امریکی فوجی کنوائے کو نشانہ بنائے جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

 میڈیا رپورٹوں کے مطابق غاصب امریکی فوجیوں کے ایک کنوائے کو صوبہ القادسیہ کے علاقے الدواجن میں حملے کا نشانہ بنا گیا ہے۔

اس حملے میں ہونے والے نقصان کے بارے میں رپورٹ میں کچھ نہیں بتایا گيا۔

 اصحاب الکہف نامی عراقی استقامتی گروہ نے القادسیہ میں امریکی فوجی کنوائے پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

حالیہ مہینوں کے دوران عراق میں امریکی فوجی اڈوں اور لاجسٹک فوجی کاروانوں پر تواتر کے ساتھ حملے کیے جا رہے ہیں۔   

 عراقی عوام اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کررہے ہیں، جبکہ اس ملک کی پارلیمنٹ امریکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق ایک بل بھی منظور کر چکی ہے۔

 

ٹیگس