Aug ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۶ Asia/Tehran
  • سابق افغان صدر کے بھائی کا طالبان کی حمایت کا اعلان

افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی احمد زئی نے افغان طالبان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

افغان طالبان کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کیا گيا ہے جس میں حشمت غنی احمد زئی اور سینیئر طالبان رہنما خلیل الرحمان حقانی کو ملاقات کرتے دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے اس ملاقات میں طالبان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل حشمت غنی احمد زئی  کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امید ہے کہ طالبان افغان عوام کو امن دیں گے۔

 طالبان لیڈر خلیل الرحمان حقانی نے اس سے پہلے، سابق صدر حامدکرزئی، اعلی مصالحی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ  اور حزب  اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار سے بھی ملاقات کی تھی۔

طالبان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ خلیل الرحمان حقانی کو کابل کا گورنر بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔ 

 

 

ٹیگس