Aug ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۷ Asia/Tehran
  • کابل میں غیرملکی فوجیوں کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک

افغان ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ کابل میں طالبان کے ساتھ امریکی و جرمن فوجیوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ میں کم سے کم ایک شخص مارا گیا ہے۔

کابل ایئرپورٹ کے شمالی گیٹ پر عوام اور طالبان کے درمیان جھڑپ کے دوران غیر ملکی فوجیوں کی مداخلت کے نتیجے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔مارے جانے والے شخص کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

گذشتہ ہفتے کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سے امریکہ اور غیرملکی سفارت خانوں کے سیکڑوں ملازمین ملک سے باہر نکلنے کے لئے کابل ایئرپورٹ پر جمع ہوگئے ہیں۔

منظر عام پر آنے والی رپورٹوں کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر ازدحام اور ہوائی اڈے اور اطراف کی سڑکوں پر غیرملکی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک بیس سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

افغانستان کے اکثر حکام اور عوام افغانستان کی موجودہ صورت حال کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دے رہے ہیں ۔امریکہ بیس برس کے قبضے کے بعد افغانستان سے اپنے فوجیوں کو باہر نکال رہا ہے۔ افغانستان پر امریکہ کے بیس سال کے قبضے کا نتیجہ اس ملک کی تباہی و بربادی بےگناہ عوام کے قتل اور بدامنی میں اضافے کے سوا کچھ نہیں نکلا ہے۔

ٹیگس