افغانستان، قومی پرچم رکھنے کی سزا+ ویڈیو
Aug ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
افغانستان کے تقریبا سبھی علاقوں پر طالبان کا قبضہ ہو گیا ہے اور انہوں نے دھیرے دھیرے اپنے پیر مضبوط کرنے شروع کر دیئے ہيں۔
کئی دنوں سے یہ خبر آ رہی تھی کہ طالبان افغانستان کے قومی پرچم کے مخالف ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری اس ویڈیو نے یہ ثابت کر دیا۔
طالبان کی جانب سے جاری ہونے والے اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبان کے جنگجوؤ اس نوجوان بائیک سوار لڑکے کو گولی مار دیتے ہیں جو اپنی بائیک پر ملک کا قومی پرچم لگائے جا رہا تھا۔
ابھی تک طالبان کی جانب سے اس بارے میں باضابطہ کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔