عراق اب امریکہ کیلئے پر امن نہیں رہا
Aug ۲۵, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۰ Asia/Tehran
عراق کے صوبہ بغداد میں فوجی ساز و سامان کے حامل ایک امریکی فوجی کانوائے کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد امریکی فوج کے اس کارواں پر بغداد کے علاقے التاجی میں حملہ کیا گیا ہے۔ اس طرح منگل کو دہشتگرد امریکی فوجیوں کے 8 کاروانوں کو نشانہ بنایا گیا ۔
حالیہ مہینوں میں عراق میں مختلف فوجی اڈوں میں تعینات امریکی فوجیوں کے لئے ہتھیار پہنچانے والے قافلوں کو سڑک کے کنارے نصب بم کے ذریعے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ یہ فوجی کارواں شام یا کویت سے ملحق سرحدی گزرگاہوں سے عراق میں داخل ہوتے ہیں۔ عراقی عوام اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کررہے ہیں اس ملک کی پارلیمنٹ امریکی فوجیوں کے عراق سے باہر نکلنے سے متعلق ایک بل بھی منظور کر چکی ہے۔