شامی فوج کے راستے میں دھماکہ 10 جاں بحق و زخمی
ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق درعا میں شامی فوج کے کاروان کے راستے میں ہونے والے دھماکے میں 10 افراد جاں بحق و زخمی ہوئے۔
الاخباریہ کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ صوبہ درعا کے علاقے «نوی» و «شیخ مسکین» میں اس وقت ہوا جب شامی فوج کی گاڑیاں وہاں سے گذر رہی تھیں۔ ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں شامی فوج کے 2 اہلکار جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے۔ اس دھماکے کے بعد شامی فوج نے علاقے کا محاصرہ کیا۔
شام میں امریکی آلہ کار کے طور پر کام کرنے والے دہشت گرد گروہ داعش کی شکست کی بعد امریکہ نے براہ راست اپنی فوجیں وہاں اتاریں جو داعش کے بجائے اب کرد ڈیموکریٹ فورسز کے ساتھ مل کر شام کا تیل اور دیگر قدرتی ذخائر لوٹنے کے علاوہ اس ملک کے بے گناہ شہریوں کا قتل عام بھی کر رہی ہیں۔
دمشق حکومت بارہا کہہ چکی ہے کہ شام میں امریکہ اور اس کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی موجودگی غیر قانونی ہے اور اس کا مقصد ، شامی عوام کے قدرتی ذخائر کی لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں۔