Aug ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • امریکہ افغان شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہا: طالبان

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کل یکے بعد دیگرے ہونے والے 3 دھماکوں نے امریکی دہشتگرد فوجیوں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے اس جگہ ہوئے جہاں سکیورٹی کی ذمہ داری امریکی فورسز کی تھی۔

طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد اپنے لوگوں کی سیکیورٹی پر بھرپور توجہ دیں گے اور شرپسندوں سے پوری طاقت کے ساتھ نمٹا جائے گا، آخری دھماکہ کنٹرولڈ تھا۔

واضح رہے کہ کابل ائیرپورٹ کے باہر یکے بعد دیگرے ہونے والے تین دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی جبکہ 140 زخمی ہوئے، 13 امریکی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔

ٹیگس