Aug ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۹ Asia/Tehran
  • ملک کی حفاظت کا تنہا آپشن فوج ،حزب اللہ اور قوم کا مثلث ہے : علماء لبنان

علمائے لبنان نے ملک کی حفاظت کا واحد آپشن فوج ، حزب اللہ اور ملت کے مثلث کو قرار دیا ہے

لبنان کےعلماء نے جمعے کو ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ فوج ، حزب اللہ اور ملت کا مثلث جس نے جنوبی لبنان کو آزاد کرایا اور صیہونی حکومت کے مقابلے میں لبنان کو جیت دلائی اور تکفیریوں کی سازشوں کو ناکام بنایا ، آج بھی ملک کے تحفظ اور دفاع کا واحد آپشن ہے۔

 علمائے لبنان نے حزب اللہ اور فوج کے کمانڈروں اور لبنانیوں شہریوں کی قدردانی کرتے ہوئے صیہونی امریکی منصوبوں کی مکمل ناکامی تک اپنے درمیان اتحاد و یکجہتی برقراررکھنے کی اپیل کی۔

علماء لبنان نے صدر میشل عون اور وزیراعظم نجیب میقاتی سے مطالبہ کیا کہ جلد سے کابینہ تشکیل دیں کیونکہ ملت لبنان اب کابینہ تشکیل نہ دینے کے لئے کئے جانے والے حیلے بہانوں سے مطمئن ہونے والی نہیں ہے۔

علماء لبنان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کابینہ تشکیل نہ پانے کی وجوہات اطمینان بخش نہیں ہیں اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ ملک کے اعلی مفادات پر ذاتی ، جماعتی   مفادات غالب ہیں۔

لبنان میں کابینہ تشکیل نہ پانے کی بنا پر ملک دوہزارانیس کے اواخر سے اقتصادی بحران کا شکارہے اور اس کی بنا پرعوام کی معیشت خراب ہوئی ہے ، غربت اور جرائم میں اضافہ ہوا ہے ، ایندھن ، دواؤں اور دیگر بنیادی چیزوں کی کمی ہوئی ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

 

ٹیگس