Aug ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۲ Asia/Tehran
  •  امریکی فوجی کاروان پر راکٹوں کی بارش

عراقی ذرائع نے اس ملک میں امریکہ کے دہشت گرد فوجی قافلے پر حملہ ہونے کی خبر دی ہے۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد امریکی فوجیوں کا یہ قافلہ عراق اور کویت کے سرحدی علاقے سفوان سے گذر رہا تھا کہ اس دوران اس پر 4 کاتیو شا راکٹ داغے گئے۔ صابرین نیوز کا کہنا ہے راکٹوں کے حملے میں امریکی کاروان تباہ ہوا۔ تاہم ابھی تک اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

اس حملے کی ذمہ داری بھی کسی فرد یا گروہ نے قبول نہیں کی۔

عراق میں دہشت گرد امریکی فوجی ٹھکانوں اور فوجی قافلوں پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں اور یہ سلسلہ اب روز کا ایک معمول بن چکا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عراق کے بیشتر عوام اور سیاسی تنظیمیں اپنے ملک سے امریکیوں کے انخلا کے خواہاں ہیں اور عراق کی پارلیمنٹ نے بھی پانچ جنوری دو ہزار بیس کو عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں ایک بل کی منظوری دی ہے۔

ٹیگس