Aug ۲۹, ۲۰۲۱ ۰۶:۴۰ Asia/Tehran
  • فلسطینی کمانڈر کی ٹارگٹ کلینگ کی بات کر رہے ہیں اسرائیلی، کیا صیہونی حکومت میں یہ ہمت ہے؟

ہمیں اس بات پر کوئی حیرت نہیں ہوئی کہ جب اسرائیل کی لیکود پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ بیٹن نے کہا کہ فلسطینی تنظیم حماس کے معروف کمانڈر یحیی السنوار صیہونی حکومت کی سکیورٹی اور عسکری قیادت کی ہٹ لسٹ پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ السنوار اسرائیلیوں کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں، ہمیں ان کو قتل کر دینا چاہیے، چاہے اس قتل کے نتیجے میں جنگ ہی کیوں نہ چھڑ جائے۔ ہمارے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں، وہ ایک سخت دشمن ہیں اور ہم سے بڑا تلخ کھلواڑ کر رہے ہیں۔

ہم ڈیوڈ بیٹن کے اس بیان سے حیران نہیں ہیں کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یحییٰ السنوار اور ان کے اتحادی حالیہ سیف القدس جنگ میں اپنی طاقت سے لیکوڈ پارٹی اور اس کے رہنما نتن یاہو کی حکومت کا تختہ الٹنے میں کامیاب رہے تھے۔

ہمیں اس میں کوئی شک نہیں کہ اسرائیلی سیکورٹی ایجنسیاں یحیی السنوار اور ان کے ساتھیوں کے بارے میں دن رات معلومات جمع کرنے میں مصروف ہیں ، لیکن اب تک وہ ناکامی سے دوچار ہیں۔ اس کی دو وجوہات ہیں۔ ایک طرف ان کمانڈروں تک پہنچنا بہت مشکل ہے اور دوسری بات یہ کہ اگر ان کے خلاف کوئی کارروائی کی جاتی ہے تو اسرائیل کو انتہائی تباہ کن جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ہم یہاں یہ بھی یاد دلاتے ہیں کہ 1996 میں جب حماس کی القسام بریگیڈ کے کمانڈر یحیی العیاش کو اسرائیل نے شہید کر دیا تھا تو جوابی حملوں میں 100 سے زائد اسرائیلی ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ اسرائیلی بستیوں پر 400 سے زائد میزائل داغے گئے تھے۔

عوامی مزاحمت جو غزہ پٹی کی شمالی سرحد پر شروع ہوئی ہے اور جس میں کہا جا رہا ہے کہ صیہونی حکومت جنگ بندی کی شرائط پر عمل پیرا نہیں ہے اور اس کے خلاف کارروائی ضروری ہے، اب اپنا اثر دکھانے لگی ہے۔

اگراسرائیل نے یحییٰ السنوار کو قتل کرنے کی کوشش کی تو یہ بات یقینی ہے کہ فلسطینی مزاحمت کمزور نہیں ہوگی بلکہ شدت اختیار کرجائے گی۔ شاید سیف القدس- 2 جنگ چھڑ جائے۔ اس کے نتیجے میں اسرائیل کو پہلے سے زیادہ جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔ اسی لیے ہمیں نہیں لگتا کہ اسرائیلی قیادت ایسی کوئی کارروائی کرنے کی جرات کرپائے گی۔ خاص طور پر موجودہ حالات میں جب امریکہ کو افغانستان میں شدید شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یحیی السنور ایک مجاہد ہیں جنہوں نے صیہونیوں کی نیند حرام کر رکھی ہے۔  وہ بار بار صیہونی حکومت کو شکست دے چکے ہیں اور وہ اسرائیل کے لیے ایک کابوس بن گئے ہیں۔ یہ اپنے آپ میں ایک بہت بڑی فتح ہے۔

بشکریہ

مآخذ : رای الیوم

مقالہ نگار کے موقف سے سحر عالمی نیٹ ورک کا متفق ہونا ضروری نہيں ہے

 

ٹیگس