یمن کے صوبے مآرب پر سعودی اتحاد کے شدید حملے
Aug ۳۱, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran
جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے مآرب میں ایک بار پھر رہائشی علاقوں کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ مآرب کے صرواح علاقے کو 17 مرتبہ اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے رحبہ شہر پر بھی 8 مرتبہ بمباری کی۔ جبکہ صوبہ صعدہ کے علاقے وادی آل ابوجباره پر بھی جارحیت کی۔ابھی تک ممکنہ نقصانات کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 6 برس سے یمن پر سعودی عرب کی جاری وحشیانہ جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں عام شہری بے گھر ہوئے ہیں اور یمن کی 80 فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔
اس جارحیت کے باوجود سعودی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔