Sep ۰۲, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۵ Asia/Tehran
  • عراق میں داعش کا حملہ 9 جاں بحق و زخمی

عراقی ذرائع نے کہا ہے کہ داعش دہشتگردوں نے صوبہ کرکوک میں دہشتگردانہ کارروائیاں کی ہیں ۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد گروہ داعش نے صوبہ کرکوک کے علاقے شحل پر دو مرتبہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔ اس رپورٹ کے مطابق کرکوک میں عراقی فوج کی گاڑی کے قریب ایک دھماکہ بھی ہوا جس میں کافی نقصان ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ موصل کے علاقے مخمور میں عراقی فوج پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں ایک فوجی جاں بحق ہوا۔

عراق میں داعش دہشت گردوں نے ایک بار پھر سراٹھانے کی کوشش کی ہے اور وہ منظم ہونے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ان دہشت گرد عناصر کے خلاف عراق کی سکیورٹی فورسز بھی مختلف علاقوں میں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق میں دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس ملک کے بعض علاقوں میں داعش سے وابستہ کچھ دہشت گرد عناصر روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملے کر کے عراقی عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس  حشد الشعبی نے داعش دہشت گرد گروہ کے ان باقی بچے عناصر کا صفایا کرنے کے لئے بھی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

ٹیگس