Sep ۰۶, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
  • الحشد الشعبی کا کمانڈر شہید

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کا ایک کمانڈر ہونے والے دھماکے میں شہید ہو گیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے الجزیرہ  آپریشنل کمانڈ کے سربراہ  آصف ہونے والے دھماکے میں شہید اور ان کے دو ساتھی زخمی ہو گ‏ئے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ الحشد الشعبی  کے الجزیرہ  آپریشنل کمانڈ کے نائب سربراہ تھے۔

گزشتہ کئی روز سے عراق میں دہشتگرد گروہ داعش کی دہشتگردانہ کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس نے دہشت گرد گروہ داعش کی نام نہاد خلافت کے خاتمے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور اب بھی ملک کے مختلف علاقوں میں داعش کی باقیات کے خلاف پرسر پیکار ہے۔

ٹیگس