Sep ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۰ Asia/Tehran
  • ایک سوراخ سے صیہونیوں میں کھلبلی، اسرائیل کے وجود پر خطرے کے بادل منڈلانے لگے

صیہونی جیل سے سرنگ بناکر ۶ فلسطینی قیدیوں کے فرار ہونے جانے کے واقعے کو صیہونی میڈیا نے پہلے درجہ کی سکیورٹی غلطی قرار دیا ہے جو اس غاصب صیہونی حکومت کے لئے مہلک ثابت ہو سکتی ہے۔

صیہونی اخبار ہاآرتص نے صیہونی جیل کے امور کے ایک عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ میں کہا ہے فلسطینی قیدیوں کا جلبوع جیل سے فرار ہونا، اسرائیل کے لئے پہلے درجہ کی سکیورٹی کی فاش غلطی ہے۔  اس صیہونی عہدیدار نے کہا کہ محفوظ سمجھے جانے والے ایک جیل کے نقشے تک رسائی جیل کے انتظامی امور کے لئے بہت بڑی ناکامی ہے۔

واضح رہے کہ جلبوع جیل میں سکورٹی کے انتظامات بہت سخت و اعلی ترین سطح کے بتائے جاتے تھے۔ اس جیل میں ان فلسطینیوں کو قیدی بناکر رکھا جاتا ہے جن پر استقامتی و مزاحمتی سرگرمیاں کرنے کا الزام ہوتا ہے۔

فلسطینی جیالوں کی چمچے سے سرنگ بناکر جلبوع جیل سے نکلنے میں کامیابی نے صیہونی سکورٹی شعبے کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور اس واقعے کو بہت بڑی سکیورٹی ناکامی مان رہا ہے۔ 

صیہونی اخبار جروسلم پوسٹ کے مطابق، فلسطینی قیدی ایک زنگ لگے چمچے سے جیل میں دسیوں میٹر کی سرنگ کھودنے میں کامیاب ہوئے- فلسطینی قیدی اس چمچے کو مہینوں جیل کے نگہبانوں کی نگاہوں سے پوشیدہ رکھنے میں کامیاب رہے۔وہ لوگ اس چمچے کو ایک کاغذ میں چھپائے رہتے تھے۔ 

ٹیگس