پاکستان نے صوبہ پنجشیر پر حملہ کیا ہے، امریکہ کا دعوی
Sep ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۹ Asia/Tehran
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے صوبہ پنجشیر میں طالبان مخالف گروہ کے خلاف پاکستان کے ہوائی حملے کی تصدیق کردی ہے۔
امریکی ٹیلی ویژن فوکس نیوز نے سینٹ کام کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے ہفتے کی شب ستائیس ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اسپیشل فورس کے اہلکاروں کو صوبہ پنجشیر کے شمال مشرقی محاذ پر منتقل کیا ہے۔پاکستان نے پنجشیر پر حملے اور طالبان کو مدد فراہم کرنے کی تردید کی ہے۔
افغانستان کے بعض شہروں میں صوبہ پنجشیر میں طالبان مخالف گروہ کے ٹھکانوں پر پاکستان کے ڈرون حملوں کی مذمت میں مظاہرے بھی کیے گئے ہیں۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی اس حملے کے بعد صوبہ پنجشیر پر مکمل تسلط کا اعلان کیاتھا تاہم احمد مسعود نے اس کی تردید کی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ صوبہ پنجشیر میں طالبان اور احمد مسعود کی فورس کے درمیان جھڑپیں بدستور جاری ہیں۔