Sep ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۶:۲۱ Asia/Tehran
  • مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوج کو چوکس کر دیا گیا

فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں مظاہرے کرنے کے لئے تحریک حماس کی اپیل کے بعد صیہونی حکومت نے پورے مقبوضہ فلسطین میں اپنی فوج کو چوکس کر دیا۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں سے تحریک حماس کی اپیل کے بعد غاصب صیہونی حکومت نے غرب اردن اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اپنی فوج کو مکمل طور پر چوکس کر دیا ہے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے فلسطینیوں سے کہا ہے کہ وہ صیہونی فوج کے ٹھکانوں کے قریب بھی اجتماعات کریں اور فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کریں۔

تحریک حماس نے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ صیہونی حکومت کے برتاؤ کو غیر انسانی قرار دیا اور کہا کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں فلسطینی قیدی تنہا نہیں ہیں۔ حماس نے کہا ہے کہ  فلسطینی عوام اور تحریک مزاحمت،مکمل طور پر  قیدیوں  کے ساتھ ہیں اور وہ ان قیدیوں کو رہا کرانے کے لئے صیہونی دشمن سے جنگ کے لئے بھی آمادہ ہیں۔

اس سے قبل جہاد اسلامی فلسطین نے بھی صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد تیز کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ پیر کے روز چھے فلسطینی قیدی مقبوضہ شمالی فلسطین کی جیل سے سخت سیکورٹی کے باوجود فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

ٹیگس