غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت، فلسطینیوں اور صیہونیوں میں جھڑپیں، فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں مظاہرے جاری
غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے فضائی حملے اور وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب فلسطینی شہری صیہونی جیل سے جان بچا کر بچ نکلنے والے فلسینی قیدیوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں اور غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ ان کی جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔
ہمارے نمائندے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے اتوار کے روز غزہ سے میزائل حملہ ہونے کا بہانہ بناتے ہوئے غزہ کو کئی بار اپنی جارحانہ کاروائیوں اور وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا۔
سیکورٹی و میدانی ذرائع کے حوالے سے فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیارون نے غزہ میں المغازی کیمپ کے گیٹ کے قریب تحریک استقامت کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور البریج کیمپ کے مشرق میں ایک علاقے پر حملہ کیا۔
دوسری جانب غزہ کے سرحدی علاقے میں واقع صیہونی بستیوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے جن میں سدیروت اور ہنیغف شامل ہیں۔ غاصب صیہونی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ غزہ سے فائر کئے جانے والے راکٹوں میں سے کم سے کم ایک راکٹ کو آئرن ڈوم سسٹم نے تباہ کر دیا۔
غاصب صیہونی حکومت کی جلبوع جیل سے چھے فلسطینی قیدیوں کے اپنی جان بچا کر وہاں سے کامیابی کے ساتھ نکل بھاگنے کے بعد غاصب صیہونی حکومت نے ان قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرنے کے لئے اپنی کوششیں شروع کررکھی ہیں اور چار قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے جبکہ نوبت غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت تک پہنچ گئی ہے۔
ہفتے کی رات بھی غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں اور غاصب صیہونی فوجیوں میں شدید جھڑپیں ہوئیں اور صیہونی فوجیون نے کئی فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔جان بچا بچ نکلنے واکلے فلسطینی؛ قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرنے کے لئے صیہونی فوجیوں نے ہفتے کی رات شہر جنین کے قریب العرفہ میں تلاشی کی کاروائی کی جہاں عقبہ جبر اور اریحا میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں میں جھڑپیں ہوئیں اور جارح صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر فائرنگ کی۔
صیہونی فوجیوں نے اسی طرح الخلیل میں العروب کیمپ میں جھڑپ کے بعد تین فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ قلقیلیہ میں بھی جھڑپ ہونے کی خبر ملی ہے جبکہ صیہونی فوجیوں نے عزون میں فلسطینیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔