Sep ۱۵, ۲۰۲۱ ۰۰:۳۵ Asia/Tehran
  • امریکہ ، دہشت گردانہ کارروائیوں پر نگرانی کے ڈرون طیاروں کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے

عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے آپریشنل کمانڈر قاسم الکریطی نے کہا ہے کہ عراق کی فضا پر امریکہ کا تسلط ہے اور وہ الحشد الشعبی کے ڈورن طیاروں کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ امریکہ الحشد الشعبی کے جن ڈرون طیاروں کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے وہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لئے استعمال کئے جاتے ہيں اور اس طرح سے امریکہ ، عراق میں کھل کر دہشت گردوں کی مدد کر رہا ہے۔

الکریطی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ عراق کی سیکوریٹی میں امریکی مداخلت کی وجہ سے دہشت گردوں کو کافی فائدہ پہنچا ہے لیکن امریکہ نے الحشد الشعبی کے پاس موجود ڈرون طیاروں کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرکے ، دہشت گردوں کی نگرانی کے کام  میں خلل ڈالا ہے ۔

انہوں نے  کہا  کہ اگر الحشد الشعبی کے ڈرون طیاروں کو آزادی کے ساتھ عراق کی فضاؤں میں پرواز کرنے دیا جائے تو وہ دہشت گردی کی کسی بھی کارروائي پر نظر رکھ سکيں گے کیونکہ وہ جدید کیمروں سے بھی لیس ہیں ۔

الکریطی نے بتایا کہ ان ڈرون طیاروں کی مدد سے دہشت گردی کی کسی بھی کارروائي کا پتہ لگایا جا سکتا ہے اور حملے سے پہلے ہی دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکتا ہے لیکن امریکہ ایسا نہيں کرنے دے رہا کیونکہ وہ الحشد الشعبی کے ڈرون طیاروں کے سسٹم میں خلل پیدا کر دیتا ہے ۔

واضح رہے عراق کی پارلیمنٹ نے عوامی مطالبات کے بعد ، امریکہ اور تمام غیر ملکی فوجیوں کے عراق سے انخلاء کا قانون منظور کیا ہے لیکن امریکہ مختلف بہانوں سے عراق میں رہنا چاہتا ہے ۔

 

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

 

ٹیگس