Sep ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
  • طالبان نے افغانستان کی امداد کا مطالبہ کیا

افغانستان میں طالبان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ ویانا اجلاس میں افغانستان کی امداد سے متعلق کئے جانے والے وعدوں پر عمل کرے اور طالبان حکومت کو امداد فراہم کرے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر تقی خان متقی نے اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل کے نام ایک مراسلے میں مطالبہ کیا ہے کہ اشرف غنی کے دور حکومت میں افغانستان کے لئے جو امداد منظور کی گئی تھی وہ اب طالبان حکومت کو فراہم کی جائے۔

متقی نے اشرف غنی کی حکومت پر مالی بدعنوانی کا الزام بھی عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ طالبان حکومت کو مالی امداد کی اشد ضرورت ہے تاکہ ملازمین کی تنخواہیں ادا کی جا سکیں۔ انھوں نے ملک میں صحت اور تعلیم نیز روزگار سے متعلق مختلف مسائل و مشکلات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ افغانستان میں طالبان حکومت کو امداد فراہم کئے جانے کی ضرورت ہے۔

امیر متقی نے کہا کہ افغانستان میں شریعت کے مطابق خواتین اور اقلیتوں کو حقوق دیئے جائیں گے۔

ٹیگس