Sep ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۵ Asia/Tehran
  • مکمل طور پر ’یمنی‘ اور ’آزاد‘ حکومت کے خواہاں ہیں: اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے کہا ہے کہ وہ یمن میں ایک مکمل یمنی اور مستحکم حکومت کی تشکیل کے خواہاں ہیں۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انھوں نے یمنی کابینہ کے اجلاس میں کہا ہے کہ یمن میں اس بات کا سیاسی عزم و ارادہ پایا جاتا ہے کہ ایسی حکومت تشکیل دی جائے جو مکمل طور پر یمنی اور آزاد ہو اور اس پر کسی اور ملک کی اجارہ داری نہ ہو۔

مہدی المشاط نے کہا کہ بہت زیادہ مسائل و مشکلات پائی جاتے ہیں جنہیں موجودہ حالات میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ انھوں نے کہا کہ یمن میں سال کا آغاز ہجری قمری سال سے کیا جانا ضروری ہے تاکہ تعلیمی سیشن بھی اسی کے مطابق شروع ہو اور اختتام رمضان پر ہو۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے مختلف قسم کے مسائل و مشکلات اور کم آمدنی کے باوجود کارکنوں کی جانب سے جاری کوششوں اور یمن کی مسلح افواج کی جان نثاری نیز مختلف محاذوں پر کامیابیوں کی قدردانی کی۔

ٹیگس