سرنگ کھود کر صیہونی جیل سے نکلنے والے فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرا لیں گے: حماس
حماس نے ’جلبوع‘ جیل سے آزادی کی سرنگ کھود کرنکلنے والے فلسطینیوں کی دوبارہ گرفتاری پر کہا ہے کہ صیہونی قیدیوں کی رہائی کے آئندہ معاہدوں میں یہ قیدی رہا ہو جائیں گے۔
حماس کے پولت بیورو کے ممبر خلیل الحیہ نے کہا کہ حماس اور صیہونی حکومت کے مابین قیدیوں کے تبادلہ کے آیندہ معاہدے کے نتیجے میں ’جلبوع‘ جیل کی آزادی کی سرنگ کے چیمپیئن قیدی آزاد ہو جائیں گے۔
الرای نیوز کے مطابق، خلیل الحیہ نے اتوار کو صیہونی حکومت کے چنگل سے غزہ کی آزادی کی سولہویں سالگرہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا: فلسطین کی استقامتی تنظیم اور غاصب صیہونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلہ کا جو بھی معاہدہ ہوگا اس میں ان فلسطینیوں کی رہائی کا معاملہ شامل ہوگا جو سرنگ کھود کر آزاد ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار ہوگئے۔
انہوں نے کہا ’جلبوع‘ جیل کے ان قیدیوں کی رہائی کے بغیر اسرائیل اور فلسطینی استقامت کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔