Sep ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

تاریخ رقم کرنے والے صیہونی جیل ’جلبوع‘ میں قید 6 فلسطینیوں کی دوبارہ گرفتاری کے بعد م‍قبوضہ ویسٹ بینک کے شمالی علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

معا نیوز کے مطابق، اتوار کی رات کو مقبوضہ ویسٹ بینک کے شمال میں واقع صوبے جنین کے یعبد قصبے میں فلسطینی جوانوں کی صیہونی پولیس سے جھڑپ ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق، صیہونی پلیس نے فلسطینی جوانوں کو منتشر کرنے کے لئے ان پر فائرنگ کی، ساؤنڈ بمب اور آنسوگیس کے گولے فائر کئے۔ اس جھڑپ کے دوران دو فلسطینی جوان گرفتار اور متعدد زخمی ہوئے۔

اسی طرح یعبد قصبے کی دوتان چک پوسٹ پر بھی فلسطینی مظاہرین اور صیہونی پلیس میں جھڑپ ہوئی جس میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔

قابل غور ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع ’جلبوع‘ جیل سے چھ فلسطینی قیدی سرنگ کھود کر آزاد ہونے میں کامیاب ہوئے تھے، جن میں سے 4 قیدیوں کو 11 ستمبر کو اور باقی 2 کو 19 ستمبر کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ ان قیدیوں میں 5 اسلامی جہاد تحریک کے اور ایک کا تعلق تحریک فتح سے ہے۔

صیہونی جیل سے حیرت انگیز شکل میں فرار کر جانے والے فلسطینی قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کے بعد فلسطین کے مختلف علاقوں میں انکی حمایت میں مظاہرے ہو رہے ہیں جبکہ فلسطینیوں اور صیہونیوں میں جھڑپیں بھی شدت اختیار کر گئی ہیں۔

 

ٹیگس