Sep ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۲ Asia/Tehran
  • طالبان کا اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام خط، جنرل اسمبلی کو خطاب کرنے کا مطالبہ

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے اقوام متحدہ کے نام خط میں جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کو خطاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔  

اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کے ترجمان اسٹیفن ڈوجاریک نے کہا کہ جنرل سکریٹری اینٹونیو گوٹیرس کو پیر کے روز طالبان کا خط ملا جس میں طالبان نے اس ادارہ کے اعلی سطحی مذاکرات میں شامل ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔  

طالبان نے سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں اپنے مندوب کے طور پر پیش کیا ہے جو دوحہ مذاکرات میں طالبان کے ترجمان تھے۔

رویٹرز نے طالبان کے خط کے ایک نسخہ کو دیکھنے کی خبر دی ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ طالبان کی جنرل اسمبلی میں کرسی ملنے اور تقریر کا موقع دیئے جانے پر مبنی درخواست، 9 ممبر ملکوں کے مخصوص کمیشن میں زیر غور ہے۔

15 اگست کو طالبان کے افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ابھی تک کسی ملک نے طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

ٹیگس