ترک صدر کا بیان، امریکا امید سے زیادہ دہشت گردوں کی حمایت کرتا ہے
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا ہے کہ انقرہ اور واشنگٹن کے تعلقات بہت کشیدہ ہیں۔
اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے امریکا گئے ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ میں پوری صداقت سے کہہ رہا ہوں کہ امریکا کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا، امید سے زیادہ دہشت گردوں کی حمایت کرتا ہے۔
رجب طیب اردوغان نے کہا کہ ہم نے جنگی طیارے ایف-35 کی خریداری کی اور اس کی ادائیگی بھی کر دی لیکن اب تک ہم کو یہ طیارے نہيں ملے۔
ترکی کے صدر نے کہا کہ انقرہ کی جانب سے روس سے ایس-400 جنگی طیارے خریدنے کو بہانہ بنا کر ہمارے ایف-35 طیاروں کو ہمیں نہیں دیا گیا۔
نیویارک میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے اردوغان نے کہا کہ یہ بات قابل قبول نہیں ہے کہ ایس-400 کے بہانے امریکا، ہمیشہ ہمارے اوپر دباؤ ڈالے۔
ترک صد کا کہنا تھا کہ ایس-400 کا موضوع، ہمارے لئے ختم ہو چکا ہے، ہم ذرہ برابر بھی پسپائی اختیار نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ ترکی کی جانب سے روس سے ایس-400 جنگی طیاروں کی خریداری سے واشنگٹن اور انقرہ کے تعلقات کشیدگی کا شکار ہوئے ہيں۔ اسی لئے امریکا نے ترکی کو ایف-35 جنگی طیاروں کی نئی نسل فروخت کرنے کا پروگرام ملتوی کر دیا تھا۔