Sep ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۲ Asia/Tehran
  • افغانستان، صوبہ ننگرہار کی عمارت کے سامنے دھماکہ

مشرقی افغانستان میں صوبہ ننگرہار کے گورنر ہاؤس کی عمارت کے سامنے بم دھماکا ہوا ہے۔

 کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ آج صبح صوبہ ننگرہار کے صدر مقام شہرجلال آباد میں گورنر ہاؤس کے سامنے ہوا ہے ۔ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔

 ایک اور رپورٹ کے مطابق مشرقی افغانستان کے صوبہ کنڑ کے شلٹن ضلع میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں کم سے کم تین بچے ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

 شہرجلال آباد میں آج صبح ہونے والا بم دھماکا ایسے عالم میں ہوا ہے کہ گذشتہ ہفتے بھی اس شہر میں دس دھماکے ہوئے تھے جن میں چالیس سے زیادہ افراد ہلاک یا زخمی ہوگئے تھے۔

طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد سے شہرجلال آباد میں جو داعش کا اڈہ شمار ہوتا ہے، زیادہ دھماکے ہوئے ہیں۔

 

ٹیگس