Sep ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
  • عراق؛ زائرین حسینی کو گمراہ کرنے کی کوشش کرنے والے پکڑے گئے

عراق کی سکیورٹی اور انٹیلیجینس فورسز نے مولویہ نامی ایک گمراہ کن فرقے کے بعض عناصر کو گرفتار کر لیا جو نجف اشرف اور کربلائے معلیٰ میں اپنے تکفیری اور انتہا پسندانہ عقائد کی تشہیر میں مصروف تھے۔

ارنا نیوز کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے فیڈرل پولیس کے تعاون سے مولویہ نامی ایک گمراہ کن ٹولے سے جڑے دو عناصر کو گرفتار کر لیا۔

یہ افراد اربعین حسینی کے موقع پر نجف اشرف اور کربلائے معلیٰ میں زائرین کے درمیان اپنے گمراہ، تکفیری اور انتہا پسندانہ افکار کے حامل بروشر تقسیم کر رہے تھے۔

یاد رہے کہ صدام حکومت کے خاتمے کے بعد عراق میں گمراہ کن اور انتہا پسندانہ نظریات کے حامل کئی فرقوں اور گروہوں نے سر اٹھایا جو عراق کے جنوبی اور مرکزی صوبوں میں سرگرم عمل رہے ہیں اور انہیں سعودی عرب اور وہابی نظریے کی حامل لابیوں کی پشتپناہی حاصل ہے۔

 

ٹیگس