افغانستان کے درد کی دوا!۔ کارٹون
عوامی انتخاب سے ایک وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل ہی افغانستان کو سکیورٹی و اقتصادی جیسے مختلف بحرانوں سے نجات دلا سکتی ہے۔
درد و رنج کے مارے افغان عوام کی مشکلات گزشتہ بیس برسوں سے ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے۔ ڈیڑھ ماہ پہلے تک یہ ملک امریکیوں کے قبضے میں تھا، ملک سے امریکیوں کے فرار کے بعد افغان عوام کو توقع اس بات کی تھی کہ ملک میں انکے انتخاب کے ذریعے ایک وسیع البنیاد اور جامع حکومت تشکیل پائے گی، مگر اب تک یہ ممکن نہیں ہو سکا ہے اور طالبان نے یکطرفہ طور پر اپنے انتخاب سے ایک عبوری حکومت کا اعلان کیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان کے درد و رنج اور مسائل و مشکلات کا واحد حل وہاں پر عوام کے ووٹوں سے ایک جامع اور وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل ہے۔
قائد انقلاب اسلامی فرماتے ہیں: ہم افغان عوام کے طرفدار ہیں، کیوں کہ حکومتیں ماضی کی طرح آئیں گی اور چلی جائیں گی، مگر افغان عوام باقی رہیں گے۔