Oct ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۱ Asia/Tehran
  • شام کے سلسلے میں عالمی فضاء پوری طرح تبدیل ہو گئی: فیصل مقداد

شام کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ دمشق کے سلسلے میں بین الاقوامی سیاسی ماحول پوری طرح تبدیل ہو چکا ہے۔

شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے ایک بیان میں کہا کہ بہت سے ممالک اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ شام نے دہشتگردوں کے مقابلے میں کامیابی اور اپنے تمدن اور قومی تشخص کو ثابت کر دکھایا ہے۔ فیصل مقداد نے کہا کہ گذشتہ دس برس کے واقعات شام کو کمزور نہیں کرسکے ہیں۔

شام کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دمشق بحران سے نکلنے میں مدد کے لئے ہرطرح کی غیرجانبدارانہ اور صادقانہ سیاسی کوشش اور منصوبے کا خیرمقدم کرتا ہے کہا تاہم بعض بعض ممالک اس راستے میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں کیونکہ شام میں استحکام ان کے مفاد میں نہیں ہے۔

فیصل مقداد نے کہا کہ جن لوگوں نے دہشتگردی پر بھروسہ کر رکھا تھا اور ان پر سرمایہ کاری بھی کی ہے، انھیں جان لینا چاہئے کہ ان کے اندازے تباہ کن ہیں اور یہ دہشتگردی خود ان تک واپس پہچے گی۔

شام کے وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کہا تھا کہ ترکی اور امریکہ ، شام کی زمینوں کو ہڑپنے اور اس کے ذخائر کو لوٹنے سے دستربردار ہو جائیں۔

ٹیگس