Oct ۰۲, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۶ Asia/Tehran
  • جمال خاشقجی کی اہلیہ کی بائیڈن سے اپیل، قاتلوں کو سامنے لایا جائے

سعودی  صحافی اور سعودی حکومت کے سخت ناقد جمال خاشقجی کی اہلیہ نے امریکی صدر جو بائیڈن پر زور دیا ہے کہ ان کے شوہر کے بہیمانہ قتل میں سعودی عرب کے کردار کو وہ واضح کریں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق مخالف سعودی صحافی جمال خاشقجی کی اہلیہ خدیجہ چنگیز نے جو بائیڈن سے کہا ہے کہ وہ ان کے شوہر کے قتل کے حوالے سے سعودی حکومت کا موقف واضح کریں۔

خاشقجی کی بیوی نے اپنے شوہر کی تیسری برسی کے موقع پر واشنگٹن کا سفر کیا۔ انہوں نے جمعے کو وہاں سعودی سفارت خانے کے باہر احتجاج بھی کیا۔

خدیجہ چنگیز نے جو بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سیلیوان کے ساتھ ایک ملاقات میں سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کی بھی شکایت کی  جنہوں نے جمال خاشقجی کے قتل کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ 2 اکتوبر 2018 کو سعودی حکومت کے ایک ناقد اور سعودی صحافی جمال خاشقجی ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے میں جانے کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے۔ ابتدا میں سعودی حکام نے جمال خاشقجی کے وہاں نہ ہونے کے بارے میں بات کہی لیکن بعد میں دباؤ میں آکر سعودی حکومت نے قبول کیا کہ خاشقجی کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا۔  

بتایا جاتا ہے کہ امریکا کے نیشنل انٹیلیجنس شعبے کے ڈائریکٹر نے ایک غیر خفیہ رپورٹ پیش کی جس سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث تھے۔

ٹیگس