یمنی قبائل نے تحریک انصاراللہ کے پیش کردہ منصوبے کا خیرمقدم کیا
یمن، صوبے مآرب سمیت پورے ملک میں جھڑپوں کا سلسلہ ختم کرنے کے سلسلے میں یمنی قبائل نے انصاراللہ کے سربراہ عبد الملک بدرالدین الحوثی کے منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔
العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبے مآرب کے قبائل نے اپنے صوبے سمیت پورے ملک میں جھڑپوں کا سلسلہ ختم کرنے کے سلسلے میں تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی کے منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔
یمنی قبائل کا کہنا ہے کہ جنگ و خونریزی کے خاتمے کے تعلق سے تحریک انصار اللہ کے سربراہ کا منصوبہ قومی مفاد میں ہے اور اس منصوبے کے بعد اب باری ان ممالک کی ہے کہ جنھوں نے سعودی اتحاد میں شامل ہو کر یمنی عوام کو خاک و خون میں غلطاں کیا ہے اور یمن کو مسلسل جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبد الملک بدر الدین الحوثی کے پیش کردہ منصوبے سے یمنی قبائل میں نہ صرف جنگ کے خاتمے کی امید پیدا ہوئی ہے، بلکہ ان میں جوش و جذبہ بھی بڑھا ہے۔