Jan ۲۶, ۲۰۲۶ ۲۱:۱۴ Asia/Tehran
  • جنگ کی صورت میں ایران کا بھر پور ساتھ دیا جائے گا: یمن کی تحریک انصاراللہ اور عراق کے کتائب حزب اللہ کی دھمکی

یمن کی تحریک انصاراللہ اور عراق کے کتائب حزب اللہ نے دھمکی آمیز موقف اختیار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جنگ کی صورت میں ایران کا بھر پور ساتھ دیا جائے گا۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  یمن کی تحریک انصار اللہ کی سرکاری ویب سائٹ نے " عنقریب ہی " کے عنوان سے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دھمکی دی گئی ہے کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو وہ امریکہ کے تجارتی اور فوجی جہازوں کو ڈبو دیں گے۔

شہاب نیوز ایجنسی کی جاری کردہ اس ویڈیو میں یمن کی تحریک انصار اللہ نے بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں امریکہ اور صیہونی حکومت کے تجارتی بحری جہازوں پر دوبارہ حملے شروع کرنے کے امکان کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

ویڈیو میں پچھلے حملوں کی تصاویر دکھائی گئی ہیں اور خبردار کیا گیا ہے کہ اگر حالات مزید خراب ہوئے تو ان کے جہازوں کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی شروع کر دیں گے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

دراین اثنا عراقی ملیشیا کتائب حزب اللہ نے بھی خبردار کیا ہے کہ ایران پر حملے کی صورت میں وہ مزاحمت کے بلاک اور اس کے علاقائی اتحادیوں کے ساتھ مل کر تہران کو فوجی مدد فراہم کریں گے۔

کتائب حزب اللہ کے سربراہ ابو حسین الحمیداوی نے ایک بیان میں کہا کہ شرپسند طاقتیں ایران پر غلبہ پانے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ متحد ہو رہی ہیں لیکن ایران مسلمانوں کا قلعہ اور افتخار ہے۔

 

ٹیگس