عراق کی پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی
Oct ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۳:۰۵ Asia/Tehran
عراق کے پارلیمانی اسپیکر نے باضابطہ طور پر چوتھی پارلیمنٹ کی تحلیل کا اعلان کر دیا ہے۔
اسکائی نیوز عربی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے عراق میں عام انتخابات اور چوتھی پارلیمنٹ کی مدت ختم ہونے کا وقت قریب آنے کے پیش نظر پارلیمانی کاروائی کے اختتام اور پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
عراقی اراکین پارلیمنٹ نے نو اپریل کو اس بات سے اتفاق کیا تھا کہ سات اکتوبر کو پارلیمنٹ کی تحلیل اور دس اکتوبر کو پارلیمانی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔
عراقی پارلیمنٹ کی تین سو انتیس نشستوں کے لئے عراقی عوام دس اکتوبر کو انتخابات میں شرکت اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔