Oct ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • شام: حمص پر صیہونیوں کا میزائل حملہ، 6 فوجی زخمی

شام کے صوبے حمص کے ٹی فور ہوائی اڈے پر غاصب صیہونی حکومت کے میزائل حملے میں کم از کم چھے فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔

شام کے صوبے حمص کے ’تیاس‘ یا ٹی فور ہوائی اڈے پر غاصب صیہونی حکومت کے میزائل حملے میں کم از کم 6 شامی فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔

شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق، غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے جمعے کی رات صوبے حمص میں واقع ٹی فور ہوائی اڈے پر میزائل حملہ کیا جس میں کم سے کم 6 شامی فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔

شام کی اس نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ شامی فوج کی اینٹی ایرکرافٹ یونٹ نے حمص کی فضا میں غاصب صیہونی حکومت کے اس حملے کا مقابلہ اور فوری طور پر آپریشن کیا۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شامی فوج کی اینٹی ایرکرافٹ یونٹ نے ماضی کی طرح فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کے میزائلوں کو حمص کی فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

شام کا یہ ایئرپورٹ صوبے حمص کے شہر تدمر کے مغرب میں واقع ہے جو دہشت گرد گروہوں کا گڑھ بنا ہوا ہے۔

غاصب صیہونی حکومت دہشت گردوں کی حمایت و پشت پناہی کے لئے شام میں اس ملک کے  فوجی ٹھکانوں اور بنیادی تنصیبات کو نشانہ بناتی ہے اس لئے کہ غاصب صیہونی حکومت کو شام میں دہشت گردوں کی شکست پر گہری تشویش لاحق ہے۔

دریں اثںا شام کے حمیمیم علاقے میں روس کے امن کے  مرکز نے خبر دی ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران النصرہ تکفیری دہشت گردوں نے صوبے ادلب میں کم کشیدگی والے علاقوں پر 35 بار حملہ کیا۔اس مرکز کے مطابق النصرہ دہشت گرد گروہ کے یہ حملے لاذقیہ، حماہ اور ادلب میں فائر بندی کی کھلی خلاف ورزی شمار ہوتے ہیں۔یہ روسی مرکز اس سے قبل صوبے حماہ پر دہشت گردوں کے بارہا حملوں کی رپورٹ دے چکا ہے جبکہ حلب پر بھی اسی قسم کے حملے کئے گئے ہیں۔

 

ٹیگس