عراق میں عام انتخابات، تشہیراتی مھم کا وقت ختم، اتوار کو عوام ووٹ ڈالیں گے
عراق کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ قبل ازوقت انتخابات میں بس ایک روز باقی بچا ہے اور انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیا ہے۔
بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراق کے الیکشن کمیشن نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ اتوار کے روز عراق میں عام انتخابات کے لئے ووٹنگ ہو گی اور اس وقت عراق میں امیدواروں کی تشہیراتی مہم ختم ہو چکی ہے۔
اس کمیشن کے اعلان کے مطابق، انتخابات کے تعلق سے اب ہر قسم کی تشہرات پر پابندی ہے اور کسی بھی گروہ یا جماعات کو اب پروپیگنڈہ کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔
عراق کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ انتخابی ضابطے کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کاروائی کی جائے گی۔
عراق میں تین سال میں دوسری بار وسط مدتی انتخابات ہو رہے ہیں۔
عراق میں جمعے کو خصوصی گروہوں منجملہ پولیس اور سیکورٹی فورس کے لئے ووٹنگ کا کامیاب عمل انجام پایا اور عراق کی وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق ٹرن آؤٹ 69 فیصد رہا جبکہ عام انتخابات میں اتوار کے روز عوام اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے اور امید کی جا رہی ہے عراقی عوام انتخابات میں وسیع پیمانے پر شرکت کریں گے۔