عراق میں 5 اور داعشی دبوچ لئے گئے
Oct ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۸ Asia/Tehran
عراق میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے 5 اور عناصر دبوچ لئے گئے۔
عراقی فوجیوں نے ملک کے صلاح الدین صوبے میں ایک آپریشن کے دوران داعش کے 5 عناصر کا پتہ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا۔
بغداد الیوم کے مطابق، عراق میں مختلف جگہوں پر دہشتگردی کے خلاف عراقی فورسز کا آپریشن جاری ہے، جسکے دوران سکورٹی اہلکاروں نے داعش کے 5 عناصر کی پہچان کر لینے کے بعد انہیں گرفتار کیا۔
مذکورہ آپریشن میں شامل عراقی فوج کی ٹکڑی نے دہشتگردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے۔
ابھی کچھ دن پہلے عراقی سکورٹی فورسز نے صوبے نینوا میں ایک آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں راکٹوں کا پتہ لگا کر انہیں ضبط کر لیا تھا۔ راکٹوں کا یہ اسٹاک داعشی عناصر کا تھا جس کے ذریعے وہ ملک کے مختلف علاقوں پر دہشتگردنہ حملے کا ارادہ رکھتے تھے۔