Oct ۱۴, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
  • ڈیڑھ سو فلسطینی قیدی بھوک ہڑتال پر بیٹھے

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم جہاد اسلامی نے ڈیڑھ سو فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال کے آغاز کی خبر دی ہے۔

ارنا نیوز نے لبنان کے المیادین ٹی وی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان طارق عز الدین نے کہا ہے کہ قیدیوں کا یہ اقدام صیہونی جیلوں کی انتظامیہ اور انکی خفیہ ایجنسیوں کے خلاف جاری فلسطینیوں کی جنگ میں شدت پیدا کرنے کے مقصد سے انجام پایا ہے۔

انہوں نے فلسطینی قیدیوں کی حمایت اور انکی مدد کو ایک مقدس قومی فریضے سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ ہر ریلی، مظاہرہ، لفظ اور جملہ ان قیدیوں کے لئے ایک حمایت کا مصداق ہے۔ جہاد اسلامی کے ترجمان نے اندرون اور بیرون ملک سبھی فلسطینیوں سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں آواز بلند کریں۔

یاد رہے کہ صیہونی جیلوں کے عہدے داروں نے جلبوع جیل سے چھے فلسطینی قیدیوں کے فرار کے بعد تمام فلسطینی قیدیوں کے خلاف اپنے غیر قانونی اور غیر انسانی اقدامات میں شدت پیدا کر دی ہے اور وہ قیدیوں کو ناگفتہ بہ ایذارسانیوں کا شکار بنا رہے ہیں۔

گزشتہ پیر کے روز صیہونیوں کی نام نہاد عدالت نے دو فلسطینی قیدیوں کو فرار شدہ قیدیوں کی مدد کرنے کے الزام میں سخت سزائیں سنائی ہیں۔

ٹیگس