افغانستان کے صوبے کنڑ میں دھماکہ، صوبائی پولیس چیف کی موت
Oct ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
افغانستان کے صوبے کنڑ میں شیگل کے علاقے میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں ایک پولیس افسر ہلاک اور متعدد طالبان عناصر زخمی ہو گئے۔
الجزیرہ ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق اس دھماکے میں گیارہ طالبان عناصر بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ابھی تک کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
افغانستان میں پندرہ اگست کو جب سے طالبان نے اقتدار اپنے ہاتھ میں لیا ہے اس ملک کے مختلف صوبوں منجملہ جلال آباد، مزار شریف، خوست، بغلان اور کابل میں دہشت گردانہ بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے جس میں اب تک سیکڑوں کی تعداد عام شہری جاں بحق و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ افغان عوام، طالبان کو امن کی فراہمی و تحفظ میں ناکام قرار دے رہے ہیں۔