Oct ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran

ترک خبر رساں ایجنسی اناتولی نے افغانستان میں شیعہ مسلمانوں کی ایک مسجد پر دہشت گرد گروہ داعش کے حملے کا ویڈیو جاری کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ قندھار میں شیعہ مسلمانوں کی ایک مسجد پر داعش کے دو خودکش حملہ آوروں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ داعش کے دہشت گرد مسجد سے نزدیک ہوتے ہیں اور گیٹ پر کھڑے دو سیکورٹی اہلکاروں کو فائرنگ کرکے شہید کر دیتے ہیں۔

جبکہ تیسرا سیکورٹی اہلکار جو مسجد کی دوسری طرف سے مسجد پر نظر رکھ رہا تھا، حملہ آوروں پر فائرنگ کرتا ہے اور ان میں سے ایک کو زخمی کر دیتا ہے۔

زخمی دہشت گرد مسجد کے کوریڈور کے آخر میں گر پڑتا ہے اور خـود کو دھماکے سے اڑا دیتا ہے جبکہ دوسرا دہشت گرد مسجد میں داخل ہو جاتا ہے اور اپنی خودکش جیکٹ کو دھماکے سے اڑا دیتا ہے۔

قندھار کی مسجد بی بی فاطمہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 47 افراد شہید ہوئے تھے۔

ٹیگس