Oct ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۵ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

اقوام متحدہ نے لاکھوں افغان شہریوں کو ابتر معاشی صورتحال سے بچانے کے لیے نیا پروگرام پیش کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ڈائریکٹر ایخیم اشتائنر نے کہا ہے کہ نئے پروگرام کے تحت افغانستان کے عوام کو اقتصادی مشکلات سے نکالنے کے لیے ایک فند قائم کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس فنڈ کے ذریعے مستحق افغان شہریوں کو نقد رقوم فراہم کی جائیں گی۔

اشتائنر نے کہا کہ جرمنی وہ پہلا ملک ہے جس نے مذکورہ فنڈ کے لیے پچاس ملین یورو کی رقم فراہم کی ہے۔

افغانستان کی حالیہ تبدیلیوں نے لاکھوں افغان شہریوں کو اقتصادی مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ افغانستان میں طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد، اس ملک کے لیے ہرقسم کی بیرونی امداد بھی معطل ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے اقوم متحدہ نے کہا تھا کہ افغان عوام کی امداد کے لیے افغانستان کے ان اثاثوں کو استعمال کیا جائے گا جو طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد بیرونی دنیا کے بینکوں میں منجمد کردیئے گئے ہیں۔

ٹیگس