Oct ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۱ Asia/Tehran

دنیا بالخصوص بڑے بڑے محلوں میں عیاشی کرنے والے عرب حکام کی خاموشی کے درمیان غاصب صیہونی حکومت کی جرأتیں بڑھتی جا رہی ہیں اور اب وہ تمام تر ڈھٹائی کے ساتھ فلسطینی کنبوں کو اپنے ہی ہاتھ سے اپنا مکان مسمار کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی کنبے کا یہ گھر بیت المقدس کے علاقے وادی الجوز میں چالیس سال پہلے بنا تھا لیکن صیہونی حکومت نے اسے اپنے ہاتھوں سے ہی اپنے گھر کو مسمار کرنے پر مجبور کر دیا۔

فلسطینیوں پر دباؤ ڈالنے اور ان کو مہاجرت پر مجبور کرنے کا ایک بڑا حربہ فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری ہے۔

مسماری کے احکامات جاری ہونے کے بعد فلسطینیوں کی جانب سے مسماری کا خرچہ نہ ادا کرنے کی وجہ سے انہیں اپنے ہی ہاتھوں سے اپنا گھر مسمار کرنا پڑتا ہے اور چونکہ اب فلسطینیوں کے پاس گھر اور پیسے نہیں ہوتے اسی لئے ان میں سے زیادہ تر اپنے گھر بار چھوڑنے اور مہاجرت پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

 

ٹیگس